• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھر فاؤنڈیشن نے تھر کی کمیونٹی کی ترقی کے لیے مختلف سرگرمیاں منعقد کیں

کراچی ( پ ر ) تھر فاؤنڈیشن اپنی کمیونٹی کی ترقی کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے تھر اور مٹھی میں فری میڈیکل کیمپ ، آر او پلانٹ کی تنصیب اور طلبہ کے لئے کیریئر کاؤنسلنگ سیشن کا اہتمام کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز (لمز) جامشورو اور انڈس اسپتال کے اشتراک سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ اور اس کے قریبی دیہات، جن میں کٹن، مٹو جو ٹار، گاوران، اور بارڈ شامل ہیں، سے آئے ہوئے 630سے زائد مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ کیمپ میں ماہرین اطفال، ماہر امراضنسواں، سونولوجی، معدے کے امراض، جلدی امراض اور جنرل میڈیسن کے ماہرین نے خصوصی مشاورت فراہم کی اس کے علاوہ ملیریا اور ہیپاٹائٹس بی اور سی کی اسکریننگ، حفاظتی ویکسینیشن، غذائی سپلیمنٹس اور خاندانی منصوبہ بندی کی سہولیات بھی مہیا کی گئیں۔ فری میڈیکل کیمپ میں 270 سے زائد خواتین مریضوں میں مچھر دانی (زپپر نیٹ) تقسیم کئے گئے تاکہ حشرات سے پھیلنے والی بیماریوں کو روکا جا سکے۔تھر فاؤنڈیشن نے اللہ ڈنو حاجم میں 5,000گیلن یومیہ گنجائش کا آر او پلانٹ نصب کیا جس سے مقامی کمیونٹی کو صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائی گئی۔ تھر بلاک IIاور اس کے قریبی علاقوں میں 22 آر او پلانٹس کام کر رہے ہیں جو ہر ماہ تقریباً 1.1 ملین گیلن صاف پانی فراہم کرتے ہیں۔ ان میں سے چھ آر او پلانٹس گورانو میں کام کر رہے ہیں جو ہر ماہ 508,000 گیلن پانی 5,000 سے زائد افراد تک پہنچاتے ہیں۔ تھر فاؤنڈیشن کے جنرل مینیجر سی ایس آر، فرحان انصاری نے کمیونٹی ویلفیئر کے لیے فاؤنڈیشن کی مسلسل کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ''2018 سے ہم گورانو میں بنیادی صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے پر کام کر رہے ہیں۔ انڈس اسپتال کے ساتھ ہماری شراکت داری اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ مقامی آبادی کو معیاری علاج ان کے دروازے پر دستیاب ہو۔ اسی طرح اس نئے آر او پلانٹ کی تنصیب ہماری پائیدار بحالی کے وعدے کی تکمیل ہے جو اللہ ڈنو حاجم کے رہائشیوں کے لیے ایک صحت مند مستقبل کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ، تھر فاؤنڈیشن نے شہید بینظیر بھٹو کلچرل کمپلیکس، مٹھی میں ایک کیریئر کاؤنسلنگ سیشن کا انعقاد بھی کیا، جہاں ماہر تعلیم، ماہر نفسیات، اور صنعت سے وابستہ ماہرین نے طلبہ کو کیریئر کے انتخاب، ذہنی صحت اور جاب مارکیٹ کے بدلتے رجحانات پر رہنمائی فراہم کی۔ ماہرین نے تھر میں ابھرتے ہوئے روزگار کے مواقع خاص طور پر کان کنی، توانائی، صحت اور آئی ٹی کے شعبوں میں تیزی سے پیدا ہونے والے امکانات کو اجاگر کیا۔ انہوں نے طلبہ کو اسکالرشپ پروگرامز، ووکیشنل ٹریننگ، اور ڈیجیٹل لرننگ پلیٹ فارمز سے استفادہ کرنے کی ترغیب دی تاکہ وہ اپنے کیریئر کے امکانات کو بہتر بنا سکیں۔ سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں طلبہ نے کیریئر پلاننگ، انڈسٹری ٹرینڈز اور اسکل ڈیولپمنٹ کے بارے میں راہنمائی حاصل کی۔ ان سرگرمیوں میں اہم شخصیات نے شرکت کی، جن میں زبٹیک کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر وحیدہ مہیسر، ٹیکنیکل ایڈوائزر سی ایف سی ڈاکٹر شائستہ، لمز کے پروفیسر ڈاکٹر گلزار عثمان، سید احمد شاہ، سکندر سنگراسی اور دیگر کمیونٹی نمائندگان شامل تھے۔ ان کی شرکت نے تھر بھر میں معیار زندگی کو بڑھانے کے لیے اجتماعی عزم کا اعادہ کیا۔
ملک بھر سے سے مزید