• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قائمہ کمیٹی نے جعفر ایکسپریس واقعہ پر بریفنگ طلب کرلی

اسلام آباد ( آن لائن ) جعفر ایکسپریس حادثہ پر قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے ریلوے نے بریفنگ طلب کر لی۔سیکریٹری ریلویز اور آئی جی ریلوے پولیس قائمہ کمیٹی کو کل منگل کے روز صورتحال سے آگاہ کریں گے ۔قائمہ کمیٹی نے آئی جی ریلوے پولیس سے ٹرین سکیورٹی پر بھی بریفنگ طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی نے پاکستان ریلویز کے بڑے منصوبوں پر بھی حکام سے بریفنگ طلب کر لی۔قائمہ کمیٹی اجلاس میں پاکستان ریلوے کے لئے اگلے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری بھی دی جائے گی۔
ملک بھر سے سے مزید