• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں نے تلاش آپریشن شروع کر دیا

جموں (اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں بھارتی فوجیوں نے محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے ضلع کے علاقے ہیرا نگر کے تمام داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ایک اعلیٰ افسرنے دعوی کیا کہ آپریشن عسکریت پسندوںکی علاقے میںموجودگی کی اطلاعات پر شروع کیا گیا۔آخری طلاعات تک بھارتی فوجیوںکاتلاشی آپریشن جاری تھا۔
ملک بھر سے سے مزید