• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم نبی ﷺ سے زبانی کلامی تعلق رکھتے ہیں عملی نہیں، خورشید ندیم

کراچی (ٹی وی رپورٹ) رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم نے کہا کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ ایک زبانی کلامی تو تعلق رکھتے ہیں عملی تعلق نہیں رکھتے، اصلی سوچ رکھنے والے لوگ دنیا کے لیڈر بن سکتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام ’جرگہ‘ کے آغاز میں میزبان سلیم صافی نے تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج کے جرگے میں ہمارے ساتھ موجود ہیں رحمت اللعالمین اتھارٹی کے چیئرمین خورشید ندیم۔قومی رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی بنانے کا مقصد کیاہے؟اتھارٹی کی اب تک کی کارکردگی کیا ہے؟ چیئرمین قومی رحمت اللعالمین، خاتم النبیین اتھارٹی،خورشید احمد ندیم نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس اتھارٹی کے قائم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ رسالت مآب ﷺ کی سیرت کو بنیاد بناکر نئی نسل کی بطو رخاص تربیت کی جائے۔اس سلسلے میں سیرت پر تحقیق ہو ۔ ایسی ریسرچ ہو جس سے معاشرے کو براہ راست فائدہ پہنچ رہا ہو۔تعلیم کی تشکیل نو، بیورو کریسی کے انداز زندگی میں سادگی اور سیرت کا پرتو ہونا۔میڈیا سمیت باقی اداروں میں اخلاقی اقدار کو فروغ دینا۔سماج اور ریاست کی اسلام کی تعلیمات اور سیرت کی روشنی میں تشکیل نوہے۔یہ ادارہ باضابطہ طور پر جولائی2022میں قائم ہوا۔عمران خان کے دور میں اس ادارے کی بنیاد رکھی گئی۔اسے پہلے صدارتی آرڈیننس کے ذریعے قائم کیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید