• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سولر پالیسی نہیں بدلی، حکام ابہام دور کریں، سستی بجلی پیکیج کا اعلان جلد، وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی بجلی کے نرخوں میں کمی کے حوالے سے ایک جامع اور مؤثر حکمت عملی کے تحت پیکج تیار کیا جا رہا ہے جسکا اعلان جلد کر دیا جائیگا،حکام سولرائزیشن پالیسی پر عوام کے ابہام دور کریں، جنریشن کمپنیوں کے خاتمے سے متعلق قانونی اور دیگر امور پر جلد طے کیے جائیں، حکومت کا سولر نیٹ میٹرنگ کی بجلی 27 کے بجائے 10 روپے میں خریدنا عوام پر ظلم ہےقابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ، بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز تر کیا جائے ۔ وہ پاور ڈویژن کے امور پر جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔ دوسری جانب یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے معاشی استحکام حاصل کرلیا ہے، قائد اعظم کے اصولوں پرعمل کرکےملک کو عظیم فلاحی مملکت بنائینگے، علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے یوم پاکستان پر پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاور ڈویژن کے امور پر اہم جائزہ اجلاس ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ قابل تجدید توانائی کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو سولرآئزیشن پالیسی کے حوالے سے عوام میں پائے جانے والے تمام ابہام کو حقائق اور اعداد وشمار کی بنیاد پر دور کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ شمسی توانائی کے حوالے سے حکومت کی پالیسی اور ترجیحات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جینریشن کمپنیوں کے خاتمے (liquidation) کے حوالے سے تمام تر قانونی اور دیگر امور جلد از جلد طے کئے جائیں۔

اہم خبریں سے مزید