اسلام آباد( نیوز رپورٹر) صدرآذربائیجان الہام علیوف نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھا ہے۔انہوں نے یوم پاکستان پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کو مبارکباد دی ہے۔صدر الہام علیوف نے کہا ہے کہ پاکستان اور آذربائیجان کے مابین تذویراتی شراکت داری اور باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کے عزم کااظہارمعیشت، ٹرانسپورٹ، لاجسٹک، توانائی، سرمایہ کاری، دفاعی صنعت اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبہ جات میں ہماری کامیاب مشترکہ کاوشیں ہمارے تعلقات کیلئے کلیدی اہمیت رکھتی ہیں۔