• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ بھی ہو جائے چین پاکستان سے تعلقات کو ترجیح دیتا ہے، صدر شی

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) کچھ بھی ہو جائے چین پاکستان سےتعلقات کو ترجیح دیتا ہے چینی صدر شی جن پھنگ نے پاکستان کے قومی دن 23مارچ کے موقع پر صدر آصف علی زرداری کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، اتوار کوتہنیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی امن و استحکام اور ترقی کیلئے بھرپور کوششیں کی ہیں ، بین الاقوامی صورتحال میں چاہے کتنی بھی تبدیلی آئے چین ہمیشہ پاکستان سے تعلقات کو خارجہ امور میں ترجیح دیتا ہے چین پاکستان کیساتھ ہمہ گیر سٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری تعلقات کے فروغ کیلئے کوشاں ہے،رواں سال فروری میں صدر زرداری نے چین کا کامیاب دورہ کیا اور فریقین نے چین پاک تعلقات کے فروغ پر اتفاق رائے حاصل کئے،وہ دونوں ممالک کے تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ صدر زرداری کیساتھ ملکر نئے دور میں مزید قریب چین پاک ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کیلئے کوشش کریں تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچایا جا سکے، چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای نےبھی نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو تہنیتی پیغام بھیجا۔
اہم خبریں سے مزید