کوئٹہ (پ ر )نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر / دانشور میر طاہر بزنجو نے کہا ہے کہ زرداری بلوچستان میں ہنگامی حالات کااعلان کرسکتے ہیں میگافوجی آپریشن سے امن آئے گا نہ استحکام حالات مزید خراب ہونگے،میگافوجی آپریشن سے بلوچستان میں امن آئے نہ استحکام بلکہ حالات مزید خراب ہونگے اور اس بات کے امکانات ہیں کہ صدر زرداری بلوچستان میں ہنگامی حالات کا اعلان کرسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ مسئلے کاحل صرف بات چیت کے ذریعے ممکن ہے طاقت کے استعمال سے احتجاجی سیاست پیداہوئی۔