• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلاول بھٹو آج 2 روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے

لاہور(آئی این پی) چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج ( پیر کو) 2روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے۔ بلاول بھٹو گورنر ہائوس میں جیالوں کے ساتھ افطار کرینگے، پیپلزپارٹی پنجاب کے عہدیدار، اراکین پارلیمنٹ، ٹکٹ ہولڈرز، اراکین سی ای سی اور فیڈرل کونسل بلاول بھٹو سے ملاقات کرینگے۔چیئرمین بلاول بھٹو سے پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما بھی ملاقاتیں کرینگے، مسلم لیگ (ن) سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلز پارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دیگی۔
اہم خبریں سے مزید