اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کورو میں نمازیوں پر حملہ میںمعصوم جانوں کے ہولناک نقصان پر نائیجر کے عوام کے ساتھ افسوس اور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور اس بربریت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ رمضان کے مقدس مہینے میں نمازیوں پر یہ حملہ دردناک ہے اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ دہشتگردوں کا نہ کوئی مذہب ہے اور نہ ہی انسانیت۔