راولپنڈی (نمائندہ جنگ)راولپنڈی میں پیکا ایکٹ کے تحت دوسرا مقدمہ درج کرلیاگیا،رانگ پارک کی گئی گاڑی سٹی ٹریفک پولیس کے لفٹرکے ذریعے اٹھانے کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے شخص کے خلاف تھانہ کینٹ میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، تھانہ کینٹ کو ٹریفک وارڈن عمران سکندر نے بتایاکہ ٹریفک وارڈن اخلاق نے ایک ویڈیو تو رضوان سنگر نامی اکاؤنٹ سے ٹک ٹاک پر وائرل کی گئی تھی دکھائی یہ ویڈیو21مارچ کے وقوعہ کی ہے جوایک گاڑی کورے برنگ سفیدجس کو بوجہ رانگ پارکنگ اٹھایاگیاتھا اور جس کو بمطابق قانون بوجہ رانگ پارکنگ چالان کیاگیاتھاجوکہ حسین آٹوزکشمیر روڈ ٹائر بازار کے باہر رانگ پارک تھی جس پر حسین آٹوزکے مالک نے بدنیتی اور جھوٹ پر مبنی ویڈیو بناکر ٹک ٹاک پر وائرل کرکے پولیس کے خلاف عوام میں نفرت انگیزی اور اشتعال پیدا کرنے کی کوشش کی ہے جوکہ پیکا ایکٹ 2016کے تحت قابل تعزیر جرم ہے۔