لاہور(اپنے نامہ نگار سے ) پیپلز پارٹی سنٹرل پنجاب سیکر ٹر یٹ ماڈل ٹاؤن میں بیگم نصرت بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کی تقریب ہوئی ، تقریب کے مہمان خصوصی بھٹو لیگسی فاؤنڈیشن کے چیئرمین بشیر ریاض تھے جبکہ صدارت ممبر فیڈرل کونسل شاہدہ جبیں نے کی۔سالگرہ میں حاجی عزیز الرحمن چن،احمد جواد رانا،ڈاکٹر ضرار یوسف،غلام عباس میر،جاوید الیاس ججی بٹ، شبیر عباس میر،عارف خان،اکرم فاروقی سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی ،بشیر ریاض نے کہا کہ بیگم بھٹو جمہوریت کا استعارہ اور پوری دنیا کی خواتین کیلئے رول ماڈل ہیں ۔