کوئٹہ(خ ن)صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمان نے یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا ایک عظیم دن ہے، اس دن مسلمانان ہند نے اپنی منزل کا تعین کیا اور قائد اعظم کی ولولہ انگیز قیادت میں ایک طویل اور سخت جہدوجہد کے نتیجے میں مملکتِ خدادا پاکستان کا حصول یقینی بنایا۔ ہم اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں اس نے ہمیں آزادی جیسی نعمت عطا کی۔ آج کا دن تخلیق پاکستان کے حقیقی مقاصد پر کاربند رہنے کے عزم کا دن ہے۔ اپنے پیغام میں صوبائی مشیر نے کہاکہ ہمیں اپنے آباؤاجداد کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لئے مل کر قومی اتحاد و سماجی و اقتصادی ترقی کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے۔