• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حرا مانی کس بھارتی اداکارہ کی بائیوپک میں کام کرنے کی خواہشمند؟

اداکارہ حرا مانی — فائل فوٹو
اداکارہ حرا مانی — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی نے بائیوپک میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کر دیا۔

حرا مانی نے ایک ویب شو میں انٹرویو دیا جہاں اُنہوں نے مختلف موضوعات پر دلچسپ گفتگو کی۔

اس شو میں ان سے یہ سوال کیا گیا کہ اگر کسی اداکارہ کی بائیوپک بنائی جائے تو آپ کونسی اداکارہ کا کردار ادا کرنا چاہیں گی؟

اُنہوں نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور کی بائیوپک میں کام کرنا چاہوں گی۔

اس سے قبل حرا مانی نے اپنے ایک انٹرویو میں کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں اس فلم میں ’گیت‘ کا کردار ادا کر سکتی تھی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ کردار میری حقیقی زندگی سے بہت ملتا جلتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید