اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کو ایران میں منعقد ہونیوالی او آئی سی 15ڈائیلاگ پلیٹ فارم کے دوسرے وزارتی اجلاس میں مدعو کر لیا گیا، یہ اجلاس 19اور 20مئی کو ایران کے دارالحکومت تہران میں منعقد ہو گا، اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت سائنس ، ریسرچ اینڈ ٹیکنالوجی نے ایرانی سفارتخانے کے ذریعے وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی خالد حسین مگسی کو اجلاس میں شرکت کیلئے دعوت نامہ بھجوایا ہے۔ادھروفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے چینی وفد کے اعزاز میں منعقدہ افطار عشائیے میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔