• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کا حکم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ/اے پی پی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کسانوں کو مناسب قیمت پر بیج، کھاد ملے تو اس میں کوئی شک نہیں ملک میں دوبارہ زرعی انقلاب لاسکتے ہیں،ہمیں ملکی معیشت میں زراعت کا حصہ بڑھانا، زرعی گریجویٹ کو متعلقہ شعبے میں کام کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ہے، محنت اور لگن سے آگےبڑھے تو خطے میں ہمارا کوئی ثانی نہیں ہو گا۔وہ نیشنل ایگری کلچر اینڈ ریسرچ سینٹر میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ علاوہ ازیں وزیراعظم نے رمضان ریلیف پیکج کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرانے کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ ڈیجیٹل والٹ ماڈل دیگر حکومتی اسکیموں میں بھی اپنایا جائے،مستحقین تک ڈیجیٹل والٹ کے انتہائی سہل نظام کے ذریعے پیسے پہنچائے جارہے ہیں، پیکیج کو شفاف بنانے کیلئے اسٹیٹ بنک، نادرا، ٹیک اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل ایگری کلچر اینڈ ریسرچ سینٹر میں جدید ایرو پانکس طریقے سے کاشت کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آلوکی پیداوارکیلئے ادارہ قائم کیا ہے ہمیں زراعت کا ملکی معیشت میں حصہ بڑھانا ہے۔ زراعت پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور آج بھی پاکستان کی آبادی کا تقریباً 65 فیصد حصہ دیہاتوں میں زندگی گزار کر پاکستان کیلئے اناج پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے آر سی میں زرعی ترقی کیلئے کام ہورہا ہے، یقین ہے پی اے آر سی کی محنت سے زراعت ترقی کریگی، آلوکا بہترین بیج کسانوں کو مہیا کیا جائیگا، آلوکی پیداوار کیلئے ادارہ قائم کیا گیا۔

اہم خبریں سے مزید