اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) وزیراعظم شہباز شریف اپریل کے پہلے ہفتے میں جرمنی جائیں گے ۔ ذرائع کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ جرمنی یکم سے 3اپریل تک متوقع ہے۔وزیراعظم دورہ جرمنی میں معذوری سے متعلق کانفرنس میں شرکت کریں گے۔وزیراعظم شہباز شریف کی کانفرنس کے موقع پر دیگر شرکا ءسے بھی ملاقاتیں طے کی جارہی ہیں۔