• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء / پارلیمانی سیکرٹریز کی غیر حاضری، ڈپٹی اسپیکر کی وزیراعظم کو شکایت

اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ نےقومی اسمبلی کے سیشن کے دوران وزراء اور پار لیمانی سیکرٹریز کی غیر حاضری کی شکایت وزیر اعظم شہباز شریف کولگادی،انہوں نے یہ ایشو وزیراعظم اور وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کو لکھے گئے الگ الگ خط میں اٹھا یا ہے، خط میں ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ میں آپ کی توجہ 20 مارچ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران وزرا کی غیر حاضری کے نہایت سنجیدہ مسئلہ کی طرف دلانا چاہتاہوں،اس روز وقفہ سوالات میں وزارت بجلی کے بارہ اور مواصلات کے سات سوالات تھے لیکن ان سوالوں کے جوابات دینے کیلئے دو نوں وزارتوں کا کوئی نمائندہ مو جود نہیں تھاجو ایوان کیلئے مایو س کن بات تھی،پار لیمانی وقار کی یہ کھلی بے توقیری نہ صرف فرائض سے پہلو تہی ہے بلکہ اجتما عی وزارتی ذمہ داری کے بنیادی اصول کے بھی منافی ہے۔
اہم خبریں سے مزید