• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورنگی ٹاؤن میں فائرنگ، جمعیت علماء اسلام کا مقامی رہنما قتل

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اورنگی ٹائون میں نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے جمعیت علماء اسلام کے مقامی رہنما کو قتل کردیا،تفصیلات کے مطابق منگھوپیر تھانہ کی حدود اورنگی ٹائون مدینہ کالونی کے نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 36سالہ شیرزادہ ولد مثل خان جاں بحق ہوگیا،واقعے کی اطلاع پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے موقع پرپہنچ کر ریسکیو ایمبولنس کے زریعہ لاش کو اسپتال منتقل کیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹا کرنے کے لئے کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا،جے یو آئی سندھ ترجمان سمیع الحق سواتی نے بتایا ہےکہ فائرنگ کے واقعے میں شہید ہونے والے مولانا شیر زادہ جےیوآئی یو سی 4 مومن آباد ٹاون کے نائب امیر اور جامع مسجد محمد عربی (صلی اللّٰہ علیہ) میں امامت کرتے تھے ،مولانا شیرزادہ جامعہ علومِ اسلامیہ بنوری ٹاؤن کے فاضل ، جےیوآئی کے متحرک ذمہ دار اور نوجوان مبلغ تھے ۔مولانا شیرزادہ کو تعاقب کرکے ٹارگٹ کیا گیا ، ان کی جیب میں نقد رقم اور موبائل موجود مولانا شیرزادہ پرامن شہری جید عالم تھے ۔مولانا شیرزادہ کی المناک شہادت ، علماء کرام کو ٹارگٹ کرنے کا بدترین تسلسل ہے ۔مولانا شیر زادہ کی بہیمانہ شہادت حکومتی ناکامی ہے، علماء کرام کو نشانہ بنانے والے سفاک دہشت گردوں کو قرار واقعی سزا دی جائے۔ ایس ایچ او تھانہ منگھوپیر عمران خان نے بتایا ہےکہ مقتول شادی شدہ اور اسکے تین بچے ہیں ،مقتول کی فیملی مومن آباد میں جبکہ وہ خود یہاں اورنگی ٹائون میں زیر تعمیر مسجد میں رہائش پزیر تھے،مقتول 3 بھائیوں میں دوسرے نمبر تھے پولیس نے مقتول کے ماموں کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کرکے لاش کو ورثاء کےحوالے کردی ہے ، علاوہ ازیں جمعیت علماء اسلام مومن آباد ٹاؤن یونین کونسل 4 کے نائب امیر مولانا شیر زادہ کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ، نماز جنازہ میں جے یو آئی سندھ کے نائب امیر قاری محمد عثمان ضلع غربی کے امیر مفتی محمد خالد ، سید اکبر شاہ ہاشمی سمیت جےیوآئی رہنماؤں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اہم خبریں سے مزید