• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد؛ دامن کوہ سے سیدپور تک کیبل کار/ چیر لفٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے پیر کے روز چینی وفد نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں اسلام آباد میں سیاحتی اور تفریحی منصوبوں کے فروغ کے حوالے سے غور و خوض کیا گیا۔ ملاقات میں چینی وفد میں چین کے کنسلٹنٹ اور سی ڈی اے کے ممبر انوائرمنٹ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر اسلام آباد میں دامن کوہ سے سیدپور تک کیبل کار اور چیر لفٹ کامنصوبہ شروع کرنے پرا تفاق کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کیبل کار اور چیئر لفٹ اسلام آباد کے بہترین سیاحتی مقامات میں شامل کئے جائیں گے جس سے نہ صرف سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا بلکہ شہر کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا ، منصوبے سے حاصل آمدنی کو اسلام آباد کی ترقی پر خرچ کیا جائے گا۔
اہم خبریں سے مزید