• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسانی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کا سرغنہ گرفتار

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد نے انسانی اور منشیات سمگلنگ میں ملوث گروہ کے سرغنہ اسرار اللہ کو موچی گیٹ لاہور سے گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر 5افراد پر مشتمل ایک خاندان کو عمرہ ویزا پر سعودی عرب بھجوایا۔ملزم کی جانب سے متاثرہ خاندان کو مفت عمرہ کا جھانسہ دیا گیا۔ملزم کی جانب سے متاثرہ خاندان کو ایک بیگ سعودی عرب پہنچانے کے لیے دیا گیا جس میں ملزم نے منشیات (آئس) چھپائی ہوئی تھی۔
اسلام آباد سے مزید