• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی صورتحال تشویشناک‘ مذاکرات سے مسائل حل کئے جائیں‘ رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، سردار حسن خان، جمیل بوستان ایڈووکیٹ، میر وائس ایڈووکیٹ، احمد شاہ ایڈووکیٹ، عبداللہ ایڈووکیٹ، عمر فاروق ایڈووکیٹ، ضیاء الحق ، نعمت اللہ، امین آغا، ارشد اچکزئی، توقیر بھٹی، سردار بہلول اور سردار احمد نے بیان میں تمام مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے آخری عشرے اور عید الفطر کی خوشیوں میں غرباء و مساکین کو یاد رکھا جائے کیونکہ اس مہنگائی و بیروزگاری کے دور میں یہ طبقہ قابل توجہ ہے لہٰذا ضروری ہے کہ ان کا خیال رکھا جائے۔ بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ پورا ملک خاص طور پر کے پی کے اور بلوچستان کے حالات انتہائی خراب ہیں کیونکہ حالیہ دہشتگردی کی نئی لہر کی وجہ سے پورا ملک شدید متاثر ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ ریاست ماں کی طرح ہوتی ہے لہٰذا اپنے بھائیوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کئے جائیں ، غیرمناسب رویئے سے نقصان ملک کا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان25کروڑ عوام کا ہے عوام کے تعاون سے ہی ہر قسم کے مشکل حالات پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو جلد رہا کیا جائے کیونکہ وہ ہی ملک کو موجودہ بحرانی صورتحال سے نکالنے کی اہلیت رکھتے ہیں کیونکہ پی ٹی آئی عوام کی جماعت ہے اور ان کے حقوق کیلئے ہر فورم پر ان کے ساتھ ہے۔
کوئٹہ سے مزید