پشاور (اے پی پی):سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے رمضان المبارک کے آخری عشرے کیلئے ٹریفک پلان تشکیل دیدیا۔ جس کے تحت سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے افسران اور اہلکار تین شفٹوں میں ڈیوٹی سر انجام دیں گے تاکہ شہر میں بلا تعطل ٹریفک کی روانی یقینی ہو۔ اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ ٹریفک پلان کے تحت 4 ایس پیز 12 ڈی ایس پیز اور 1000سے زائد ٹریفک وارڈنز ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں اس کے علاوہ 54 چپس رائیڈرز ہیں جو اپنے اپنے سیکٹرز میں پٹرولنگ کریں گے اور 18 فورک لفٹرز ہیں جو نو پارکنگ ایریا میں کھڑی گاڑیوں کے خلاف کاروائیاں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کے احکامات کے مطابق کالے شیشوں، بغیر رجسٹرڈ گاڑیوں، بغیر ہیلمٹ پہننے موٹر سائیکل سواروں، غیر نمونہ و فینسی نمبر پلیٹ کا استعمال کرنیوالوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ چیف ٹریفک آفیسر ہارون رشید خان نے کہا کہ شہر بھر میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں جس کے تحت گزشتہ ماہ 32 منچلے نو جوانوں کے خلاف کارروائی کی گئی