• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کیلئے پراجیکٹ متعارف کر ایاگیا ہے، ٗأصف اعوان

پشاور ( وقائع نگار )لائیو سٹاک فارمرز ویلفیئر ایسوسییشن خیبر پختونخوا و لائیو سٹاک کوآپریٹو سوسائٹی خیبر پختونخوا کے صد ر محمد آصف خان اعوان نے کہا ہے صوبائی حکومت نے مویشیوں کی پیداواری صلاحیت کو مصنوعی طور پر بڑھانے کے لیے بہترین پراجیکٹ متعارف کر دیا ہے۔خیبر پختونخوا کے ضم اضلاع کو اس پراجیکٹ میں شامل کیا جائے تاکہ ضم اضلاع میں بھی دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔خیبر پختونخوا میں دودھ اور گوشت بڑھانے کے لیے اہم رول ادا کیا جا رہا ہے۔ جانوروں میں اعلی نسل کی فیمیل زیادہ ہوں گی تو پیداوار بھی بڑھے گی انہوں نے اس سلسلے میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سجاد احمد وزیر سے ملاقات کی اور بہترین پروجیکٹ شروع کرنے پر صوبائی وزیر فضل حکیم خان یوسفزئی اور ڈائریکٹر سجاد احمد وزیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس پروجیکٹ کی شروعات سے فارمرز انتہائی خوش ہیں۔ کیونکہ سکس سیمن انتہائی مہنگی ہے، فارمرز کی برداشت سے باہر ہے۔ اس پروجیکٹ کے ذریعے تمام فارمرز کو فری آف کاسٹ میسر ہوں گی، جس کی وجہ سے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ ہوگا
پشاور سے مزید