• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


دنیا بھر میں آملیٹ کو مختلف طریقوں سے بنایا جاتا ہے اور اب آملیٹ کی اقسام میں ایک نیا اضافہ ہو گیا ہے۔

سوشل میڈیا پر اب’میگی آملیٹ‘ کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جسے دیکھ کر صارفین دنگ رہ گئے۔

اس ویڈیو کو فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک فوڈ وی لاگر نے شیئر کیا ہے جس میں ایک دکان دار کو میگی آملیٹ تیار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دکان دار پہلے پانی میں میگی تیار کرتا ہے اس کے بعد آملیٹ بناتے ہوئے بیچ میں میگی ڈال دیتا ہے پھر آملیٹ کو ایک دو بار پلٹتا ہے۔

جب آملیٹ تیار ہوجاتا ہے تو اسے ایک پلیٹ میں نکال لیتا اور پھر اس کے اوپر تڑکا لگا کر کھانے کے لیے پیش کرتا ہے۔

آملیٹ کی یہ نئی اور عجیب و غریب ترکیب صارفین کو بالکل پسند نہیں آئی، کچھ صارفین غصّے کا اظہار کرتے نظر آ رہے ہیں تو کچھ مذاق اُڑا رہے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید