• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت نے بلاول کی ثالثی پیشکش مان لی، PTI سے بات کرنے کی ذمہ داری بھی انہی کو دیدی

کراچی (نیوز ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) حکومت نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ثالثی کی پیشکش مان لی، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)سے بات کرنے کی ذمہ داری بھی انہی کو دے دی، ایک انٹرویو میں وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثنا اللہ نے جیو کے پروگرام ’’جیو پاکستان‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر بلاول بھٹو زرداری تحریک انصاف سے اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی حاصل کرلیں تو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس دوبارہ بلانے میں کوئی حرج نہیں ہے۔رانا ثنا کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری خود حکومت میں ہیں اگر پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو یہ ہماری ہی کامیابی ہوگی۔ایک سوال پر رانا ثنا کا کہنا تھا کہ پیکا قانون کی ضرورت ہے ، اس کے غلط استعمال کی شکایت بھی جائز ہے ، اس پر بیٹھ کر بات ہونی چاہیے ۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو کان پکڑ کر لاسکتے ہیں تو لے آئیں،ہم تو کئی بار ریکوئسٹ کر کے دیکھ چکے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو میں وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا پانی کی کمی کا سامنا ہے مل بیٹھ کر اس کا حل نکالنا ہے،سندھ کا پانی پنجاب کبھی کھا سکتا ہے نہ پی سکتاہے۔انہوں نے کہا مریم نواز عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات کام کر رہی ہیں۔

kk


اہم خبریں سے مزید