کراچی(اسٹاف رپورٹر) سر سید ٹاؤن پولیس نے سیکٹر 11 بی بالمقابل سلیم سینٹر شاہین فورس نے ملزم جنید اقبال مسیح کو مبینہ مقابلے میں ہلاک کر کے 2 پستول 30 بور،اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ،سعید آباد پولیس نے سعید آباد سیکٹر 8 فٹبال گراونڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک زخمی ملزم سلیمان اور دوساتھیوں حزیفہ اورماجد کو گرفتارکرکے 2 پستول، 6 موبائل فون اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی،کورنگی انڈسٹریل ایریا پولیس نے کورنگی کراسنگ سیکٹر 31G میں مبینہ پولیس مقابلے میں سہیل عرف کانٹا کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے 30 بور پستول موبائل فونز اور نقد رقم برآمد کرلی،تیموریہ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک این نز پوسٹ آفس مبینہ پولیس مقابلے میں دو ملزمان اسحٰق اور محمد بھریل کوگرفتارکرکے ایک ٹی ٹی پستول 30 بورایک پلاسٹک پستول اور ایک موٹر سائیکل برآمد کرلی،پاکستان بازار پولیس نے ملزم ذاکر کو گرفتار کرکے چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی ، پولیس نے نیو ٹاؤن کے علاقے میں کارروائی کے دوران اسٹریٹ کریمنل نجیب اللہ پٹھان کو گرفتار کرکے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا ،بریگیڈ پولیس نے جیکب لائنز کے قریب سے راہگیر سے موبائل فون چھیننے میں ملوث ملزم رمضان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ، چاکیواڑہ میں پولیس نے محمد علی کو گرفتار کرکے 30بور اسلحہ برآمد کرلیا ، زمان ٹاؤن پولیس نے اسٹریٹ کرائمز کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث ذیشان عرف شان کو گرفتار کیا۔