• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متعدد فوڈ پوائنٹس پر بھاری جرمانے ، ناقص اشیاء تلف کردی گئیں

ملتان (سٹاف رپورٹر)خوراک کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی ملتان، خانیوال میں ہوٹلز، کریانہ سٹورز، بیوریجز پلانٹس اور بیکریوں سمیت متعدد فوڈ پوائنٹس کی انسپکشن،اس دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کوبھاری جرمانے اور30لٹر ناقص مشروبات، 20لٹر ایکسپائرڈ اجزاء تلف کردیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایم ڈی اے چوک ملتان، این ایل سی بائی پاس چوک اور مظفرگڑھ روڈ پر واقع 5 ریسٹورنٹس کو کھانوں کی تیاری میں کھلے مصالحہ جات کا استعمال کرنے، کچن اور فریزر میں گندگی پائے جانے اور ورکرز کے میڈیکلز سرٹیفکیٹس کی عدم موجودگی پر مجموعی طور پر 1لاکھ5ہزار روپے کے جرمانے، موسیٰ پاک ملتان میں سویاں یونٹ کو فائنل پروڈکٹس پر کوئی لیبلنگ نہ کرنے، خوراک کو زمین پر سٹور کرنے پر 50 ہزار روپے ،کبیر والا، لوہا بازار جہانیاں اور چوک فاروق اعظم خانیوال میں پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار، بیکری آئٹمز کی تیاری میں خراب انڈوں کا استعمال کرنے اور ایکسپائری مصالحہ جات کی موجودگی پر 3 بیکریوں کو 65 ہزار روپے،بستی سیداں والی عدالحکیم میں بیوریج یونٹ کو مشروبات کی تیاری میں ممنوعہ اجزاء کا استعمال کرنے پر20ہزار ، ملتان روڈ اور محسن وال میاں چنوں میں2کریانہ سٹورز کو ایکسپائرڈ فوڈ آئٹمز فروخت کرنے اور35ہزار روپے کے جرمانے عائد کر کیے گئے -
ملتان سے مزید