کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن)ضلع کوئٹہ کے بیان میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا گیاہے ،تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ پارٹی دکھ کی اس گھڑی میں جنرل سید عاصم منیر اور ان کے اہلخانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ضلع کوئٹہ کے عہدیداروں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطاء فرمائے۔