• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ کسٹمز کے 32 افسران کے تبادلے، نئی تعیناتیاں عمل میں آگئیں

اسلام آباد(رپورٹ، حنیف خالد): محکمہ کسٹمز کے 32 افسران کے فوری تبادلے کر دیے گئے ہیں، جنہیں اگلے احکامات تک سنٹرل اپریزنگ یونٹ، کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (SAPT)، کراچی میں تعینات کیا گیا فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق، ان افسران میں مختلف کلیکٹوریٹس اور ڈائریکٹوریٹس سے تعلق رکھنے والے پرنسپل اپریزرز اور اپریزنگ آفیسرز شامل ہیں۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق، سید محمد جعفر کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ویسٹ) لاہور سے، غلام نبی ظفر کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (ائیرپورٹس) لاہور سے، ثاقب نذیر خان کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ (ایسٹ) لاہور سے، اور اعجاز احمد صدیقی کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز (ائیرپورٹس) لاہور سے سنٹرل اپریزنگ یونٹ، کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ اسی طرح، محمد یوسف انصاری کو کلیکٹوریٹ آف آئی او سی او، لاہور سے، امجد اختر کو ڈائریکٹوریٹ آف آئی اینڈ آئی-کسٹمز، لاہور سے، جبکہ جنید ملک، فہیم اللہ خان، سمیع اللہ اور جنید حشمت کو کلیکٹوریٹ آف کسٹمز اپریزمنٹ، پشاور سے تبدیل کر کے سنٹرل اپریزنگ یونٹ میں تعینات کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید