• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

KMC، فلائی اوورز، انڈر پاسز کی مرمت کیلئے 25 کروڑ روپے مختص

کراچی (اسد ابن حسن) کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن نے شہر کے منتخب مختلف بریجز، فلائی اوورز اور انڈر پاسز کی مرمت اور سالانہ مینٹیننس کیلئے 25 کروڑ سے زائد مختص کیے ہیں جبکہ مجموعی طور پر 32 کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے جن میں کچھ انڈر پاسز سے بارش کے بعد نکاسی أب کی بہتری بھی شامل ہے۔ لانڈھی میڈیکل کیمپس کی مرمت کیلئے پانچ کروڑ روپے خرچ کیے جائینگے۔ اسکے علاوہ کارپوریشن نے اپنی ملکیت منتخب بلڈنگز کی مرمت کیلئے بھی پانچ کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کارپوریشن نے اپنی ملکیت اسٹریٹ لائٹس کی مرمت اور مینٹیننس میں استعمال ہونے والی دو گاڑیوں کی مرمت اور مینٹیننس کیلئے بھی ایک کروڑ روپے مختص کیے ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید