کراچی(اسٹاف رپورٹر)PIBکالونی میں پرائس کنٹرول چیکنگ کے دوران بدتمیزی پر پی پی رہنما گرفتارورہا، اسسٹنٹ کمشنر دکان سیل کر رہےتھے، سعید چاولہ نے بدتمیزی کی، 10ہزار روپے جرمانہ کرکے چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی بی کالونی میں پرائس کنٹرول کمیٹی کی چیکنگ کے دوران پیپلزپارٹی کے مقامی رہنماء سعید چاولہ کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر سے بد تمیزی کرنے پر پولیس نے انہیں حراست میں لیکر تھانہ منتقل کردیا ۔اسسٹنٹ کمشنر نےپرائز کنٹرول کی چیکنگ اور کارسرکار میں مداخلت پر سعید چاولہ کو پولیس حراست میں دیا،سرکاری افسر اور کار سرکار میں مداخلت پر پولیس نے سعید چاولہ کو تھانے منتقل کردیا۔