اسلام آ باد (نمائندہ جنگ) سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کے چیئر مین اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سینیٹر ناصر محمود بٹ نے اپنے ایک بیان میں خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف سے سوال پوچھ لئے۔نواز شریف 2018 میں 50 روپے کلو چینی چھوڑ کر گئے تھے، پی ٹی آئی نے قیمت 200 پر پہنچائی، اس کا ذمہ دار کون ہے؟ نواز شریف کے پانچ سال میں آٹا 35 روپے کلو تھا اسے تاریخ کی بلند ترین سطح پر کس نے پہنچایا؟ اور کس نے عوام کی جیب کاٹ کر اپنی جیب بھرلی پی ٹی آئی حکومت نے پہلے چینی برآمد کرکے مال کمایا پھر درآمد کرکے دوبارہ مال کمایا، یہی حال گندم کا تھا نواز شریف کے دور میں مہنگائی 4 فی صد اور ترقی کی شرح 6 فیصد سے اوپر تھی مہنگائی 38 اور 40 فی صد کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر کس نے پہنچائی؟