کراچی (افضل ندیم ڈوگر) متحدہ عرب امارات کے قونصل خانہ کراچی اور اماراتی ہلال احمر کےتعاون سے بلوچستان کے پسنی فشری پوائنٹ پر ساحل کنارے افطار باکسز تقسیم کئے گئے۔ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں گوادر، پسنی، پنجگور اور دیگر ملحقہ علاقوں میں رمضان کے مہینے میں راشن اور افطار دسترخوان سے روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افراد محبتوں اور خوشیوں کے اس سفر کا حصہ بنے رہیں گے۔ قونصل جنرل امارات کراچی بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کیلئے ملک کے مختلف شہروں میں یکم رمضان سے شروع ہونے والی افطار اور راشن کی تقسیم کا سلسلہ عزت و احترام کے ساتھ جاری ہے اور انشاءاللہ ماہ صیام سے شروع ہونے والا محبتوں کا سلسلہ عید الفطر کی خوشیوں کو دوبالا کردے گا۔