• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے بنیاد افواہیں چینی کی قیمت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں، پسما

اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد) پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن (پنجاب زون) کے ترجمان نے کہا ہے کہ بے بنیاد افواہیں چینی کی قیمت میں اضافے کا باعث بن رہی ہیں ،کریانہ مرچنٹس، سٹہ مافیا اور ذخیرہ اندوز نرخ بڑھنے کا سبب ہیں حکومت کی جانب سےچینی کی ایکس ملز اور ریٹیل قیمتوں کا معیار طے کرنے کے بعد سٹہ مافیا، منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کی سرپرستی میں چینی کی قیمتوں میں مصنوعی اضافے کو کامیابی سے روکا گیا ہے۔ترجمان نے کہا کہ شوگر ملز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک میں چینی کی کسی بھی قلت کو واضح طور پر مسترد کرتے ہوئے کہا گیا کہ صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیےملک میں چینی کافی مقدار میں موجود ہے۔
اہم خبریں سے مزید