• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق بھارتی ورلڈ چیمپئن باکسر کا اپنے شوہر کبڈی کھلاڑی پر تھانے میں حملہ

کراچی(نیوزڈیسک)بھارت کی سابق ورلڈ چیمپئن باکسر سٓویتی بُورا نے پولیس اسٹیشن میں اپنے شوہرکبڈی پلیئر دیپک نواس ہودا پر حملہ کر دیا۔ واقعےکی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سابق ورلڈ چیمپئن باکسرکو اپنے شوہر پرحملہ آور ہوتے اور شور شرابہ کرتے دیکھا جاسکتا ہے، حملےکے وقت دیپک نواس ہودا کرسی پر بیٹھے رہے، اس دوران وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔بھارتی میڈیا کے مطابق میاں بیوی کے درمیان عدالت میں طلاق کا کیس چل رہا ہے۔
اہم خبریں سے مزید