کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں خبردار کیا ہے کہ چین، امریکہ کے لیے سب سے بڑا فوجی اور سائبر خطرہ بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق، چین نہ صرف روایتی ہتھیاروں سے حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ سائبر حملوں کے ذریعے امریکی ڈھانچے کو تباہ کرنے اور خلا میں امریکی اثاثوں کو نشانہ بنانے کی طاقت بھی رکھتا ہے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین کا ہدف 2030 تک مصنوعی ذہانت کے میدان میں امریکہ کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی سب سے بڑی طاقت بننا ہے۔ دوسری جانب روس، ایران، شمالی کوریا اور چین مل کر امریکہ کے خلاف منظم مہمات چلا رہے ہیں تاکہ عالمی سطح پر برتری حاصل کی جا سکے۔