کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سندھ کے علاقےدادو میں گیس کے نئے ذخائر دریافت ہو گئے،پاکستان اسٹاک ایکسچینج کوبھیجے گئے نوٹس میں بتایا گیا ہے کہ پولینڈ کی آئل اینڈ گیس کمپنی (پی او جی سی) اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے مشترکہ منصوبے کیرتھر جوائنٹ وینچر نے سندھ کے ضلع دادو میں واقع اپنے کنویں رفعت-1 سے ہائیڈروکاربن دریافت ہو نے کا اعلان کیا ہے۔