اسلام آباد( رپورٹ حنیف خالد )وزارت صنعت و پیداوار واضح کرنا چاہتی ہے کہ حکومت نے مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کے لیے واضح اور شفاف ہدایات جاری کی ہیں۔ چینی کی پرچون قیمت 164 روپے فی کلوگرام مقرر کی گئی ہے، جبکہ مل سے باہر قیمت 159 روپے فی کلوگرام یا اس سے کم رکھی گئی ہے۔صوبائی حکومتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹوں کے مطابق سندھ میں چینی کی اوسط پرچون قیمت 168 روپے فی کلوگرام ہے، جبکہ پنجاب میں یہ 164 روپے فی کلوگرام یا اس سے کم ہے۔ یہ اعداد و شمار حکومت کے مقرر کردہ قیمتوں کے قریب ہیں۔