اسلام آباد( رانا غلام قادر )) اسلامی نظریاتی کونسل نے انسانی دودھ کے بینک (Human Milk Bank) کے قیام پر طویل بحث کے بعد اس معاملہ پر غور موخر کردیا ۔کونسل کا اجلاس آج بھی جاری رہےگا۔ آ ج کے اجلاس میں سب سے اہم ایجنڈا سپریم کورٹ کا یہ فیصلہ ہے کہ بغیر اجازت دوسری شادی پر پہلی بیوی شادی معاہدہ ختم کر سکتی ہے۔ فیصلہ کا شرعی نقطہ نظر سے جائزہ لیا جا ئےگا بجلی چوری کے خلاف مہم میں علماء اکرام سے خطبات میں احکامات اور فتویٰ جاری کرنے کی استدعا بھی زیر بحث آئے گی اجلاس کے اختتام پر فیصلوں کا اعلامیہ جا ری کیا جا ئے گا۔ منگل کے روز کونسل کا اجلاس چیئرمین کونسل ڈاکٹر راغب حسین نعیمی کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں انسانی دودھ کے بینک (Human Milk Bank) کے قیام پر طویل بحث کی گئی تاہم معاملہ کی نزاکت کے باعث کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا جاسکا ۔