• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی والدہ انتقال کر گئیں، نماز جنازہ راولپنڈی میں ادا

اسلام آباد (نمائندگان جنگ) آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ انتقال کر گئیں ،مرحومہ کی نماز جنازہ راولپنڈی ریس کورس گراؤنڈ میں ادا کردی گئی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنی والدہ کی نماز جنازہ خود پڑھائی، نماز جنازہ میں جنرل (ر) اشفاق پرویز کیانی، جنرل (ر) قمر باجوہ ،عسکری قیادت ،مسلم لیگ کے صدر نواز شریف، صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر داخلہ محسن نقوی، وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی ،وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق اور اعلی عسکری و سول احکام اور سفارت کاروں نے شرکت کی،صدر مملکت آصف علی زرداری ،وزیراعظم شہباز شریف ،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ،ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی سید میر غلام مصطفیٰ شاہ ،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ ،وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،وفاقی وزیر مواصلات اور استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان ،وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ ،وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ،وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی ،سینیٹر عرفان صدیقی ، سینیٹر شیری رحمان ، نیر حسین بخاری ودیگر نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ، صدر مملکت نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی وفات کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور دُکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں لواحقین کے ساتھ ہیں۔
اہم خبریں سے مزید