اسلام آباد( رانا غلام قادر ) وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی ایف آئی اے کی تبدیلی ایک معمہ بن گیا۔وزارت داخلہ کی جانب سے ڈی جی نیشنل پولیس بیورو اور پولیس سروس کے گریڈ اکیس کے افسر عبد الخالق شیخ کو فوری طور پر ڈی جی ایف آئی اے کا لک آفٹر چارج دینے کا نو ٹیفیکیشن اجراء کے فوری بعد ہی واپس لے لیا گیا ۔ ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے جان محمد بدستور ڈی جی ایف آئی اے کے فرائض انجم دیتے رہیں گے۔ جان محمدکو 29 جنوری کو ڈی جی ایف آئی اے کا لک آفٹر چارج دیا گیا تھا۔گزشتہ روز ڈی جی نیشنل پولیس بیورو عبد الخا لق شیخ کو ڈی جی ایف آئی اے کا لک آفٹر چارج دینے کا نو ٹیفیکیشن جاری کیاگیا تھا جسے اچانک واپس لے لیا گیا اور اس وقت جان محمد ہی ڈی جی کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔