کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ “ میں گفتگو کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف، نعیم حیدر پنجوتھا نے کہا ہے کہ کیا بلاول کوبات چیت کا آشیر باد اور اختیار حاصل ہے ۔ بانی پی ٹی آئی کو اجلاس میں شرکت کے لئے پیرول پر لایا جائے،نمائندہ جیو نیوز، شبیر ڈار نےکہا کہ عمران خان سے ہر ملاقات پر کوئی نیا تنازع سامنے آتا ہے ۔بابر اعوان کا نام فہرست میں نہیں تھا وہ سب سے پہلے اڈیالہ جیل پہنچے ۔ گیٹ نمبر پانچ پر اپنا نام لکھوایا۔ سلمان اکرم راجہ نے آنے کے بعد بابر اعوان کا نام ملاقات کی فہرست سے کٹوایا۔انہوں نے کہا کہ جن کے نام میں دوں گا ان کی ملاقات ہوگی،میزبان محمد جنید نے اپنا تجزیہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو قائل کرکے دوبارہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس بلانے کی بلاول بھٹو کی تجویز، ن لیگ نے بھی تائید کردی۔ کیا بلاول بھٹو پی ٹی آئی کو قائل کر پائیں گے؟،نمائندہ جیو نیوز،کراچی راحیل سلمان نے کہا کہ کل والے حادثے پر ٹریفک پولیس کے خصوصی یونٹ نے کام کیا۔یہ فائنڈنگ سامنے آئی ہیں۔ ٹینکر ڈرائیورکا کہنا ہے کہ ان کے ڈیوٹی آورز24 گھنٹے کے ہیں۔بنیادی غلطی میں ڈرائیور کی نیند اور تھکن اور غفلت شامل تھی۔