• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو ایچ ایس کاپوسٹ گریجویٹ کلینکل پروگرامز کےنصا ب میں تبدیلی کافیصلہ

لاہور(جنرل رپورٹر)یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے پوسٹ گریجویٹ کلینیکل پروگرامز کے نصاب میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی اجلاس میں طے کیا گیا کہ ایم ڈی، ایم ایس، اور ایم ڈی ایس کے ساتھ ساتھ تمام پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ پروگرامز کو کمپیٹنسی بیسڈ بنایا جائے گا ، وائس چانسلر یو ایچ ایس نے ہدایت کی کہ 60 پوسٹ گریجویٹ پروگرامز کے نصاب کو جلد از جلد جدید خطوط پر استوار کیا جائے۔ ان پروگرامز میں 48 ماسٹر ڈگری اور 12 ڈپلومہ پروگرامز شامل ہیں۔