• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمی چیف کی والدہ کے انتقال پراظہار تعزیت

لاہور ( خبرنگار، جنرل رپورٹر )مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر علامہ علی اکبر کاظمی نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کے ساتھ جنرل سید عاصم منیر اور انکے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ مسلم لیگ ن لاہور کے صدرو رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھرجنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور سوگوارخاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔