• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیفنس، خاتون کے گھر ڈاکہ، 2 خاندان، 3 شہری بھی لٹ گئے

لاہور(کر ائم رپو رٹرسے)ڈیفنس بی کے علاقہ سے 3ن ڈاکو ثناء سکندر کے گھر میں گھس گئے ، گن پوائنٹ پر گھر سے لاکھوں مالیت کے زیورات، امریکی ڈالرز اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔ اچھرہ میں نبیل احمدسے 2لاکھ20ہزار اور موبائل فون،شاہدرہ میں حنیف خان سے 1لاکھ 15ہزار اور موبائل فون،راوی روڈ کے علاقہ میں شہباز گل کی فیملی سے1 لاکھ 10ہزار اور موبائل فون،ہیئر میں کاشف احمد کی فیملی سے 1لاکھ اور موبائل فون ،ہنجروال میں اشفاق سے 1لاکھ موبائل فون اور دیگر سامان لوٹ لیا گیا.شمالی چھاونی اور سندر سے گاڑیاں جبکہ شادمان ،گڑھی شاہو اور ٹاون شپ سے موٹرسائیکلیں چوری ہو گئے۔