• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام  گرینڈ افطارڈنر

لاہور( پ ر)الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی جوہر ٹاؤن میں گرینڈ افطا ر کا اہتمام کیاگیا،جس میں 6000 سے زائد یتیم بچوں، ان کی ماؤں اور اولڈ ایج ہومز کے بزرگوں نے شرکت کی۔ تقریب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان، حافظ نعیم الرحمٰن، سیکرٹری جنرل الخدمت فاؤنڈیشن سید وقاص جعفری، نائب صدر ڈاکٹر مشتاق مانگٹ، صدر الخدمت لاہور انجینئر احمد حماد رشید و دیگر ذمہ داران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات، جامعات کے سربراہان، طلبہ، اساتذہ، سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور مخیر حضرات نے بھی شرکت کی۔