لاہور ( پ ر ) صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد نے ترکیہ کے قو نصل جنرل درمس بستگ(Durmus Bastug) سے ترک سفارت خانہ میں ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان تعلیم، اقتصادیات اور دیگر شعبوں میں تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔صدر یو ایم ٹی ابراہیم حسن مراد* نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم ہو چکے ہیں۔