• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد میں گرانفروشی نہ رک سکی،سبزیوں، پھلوں کی من مانی قیمتیں

اسلام آباد ( ایوب ناصر ، خصوصی نامہ نگار) شہر اقتدار میں گراں فروشی نہ رک سکی ، عوامی شکایات پر ضلعی انتظامیہ نے 430 کارروائیاں کرکے 7 دکانیں سیل کرکے 78 گرفتاریاں کیں، 95 ہزار 500 روپے جرمانہ عائد کیا گیا ،شہریوں کا کہنا ہے کہ کھلی مارکیٹ میں سبزیاں اور فروٹس سرکاری ریٹ سے دگنی قیمتوں پر فروخت کئے جاتے ہیں، ڈپٹی کمشنر کے پورے اسلام آباد میں قیمتیں چیک کرنے کے حکم پر بھی کوئی فرق نہیں پڑا، ساڑھے تین سو روپے والے سیب 580 روپے کلو فروخت کئے جارہے ہیں۔ ادھر ڈپٹی کمشنر نے ایک بار پھر رمضان بازاروں اور مارکیٹوں میں اشیاء کی قیمتوں اور معیار کی نگرانی کا حکم دیا ہے ۔
اسلام آباد سے مزید