راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)کمشنر راولپنڈی ڈویژن عامر خٹک نے ہدایت کی کہ ایسے پٹواری جو عوام کے لئے ریلیف کی بجائے زحمت کا باعث بن رہے ہیں اور ادارے کے لئے بدنامی پیدا کر رہے ہیں انہیں فوری طور پر معطل کر کے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے۔ڈپٹی کمشنر رجسٹرار آفس کا دورہ کریں اور یقینی بنائیں کہ عوامی سہولت کے تمام انتظامات وہاں موجود ہیں۔ رجسٹرار آفس میں ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کے دوروں کا شیڈول جاری کیا جائے۔ کمشنر آفس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اپنے کورٹ کیسز کی پیروی یقینی بنائیں۔ تمام ترقیاتی سکیموں کے لئے ای ٹینڈرنگ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔